پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے کے لیے تیار

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی میں شروع ہوگا، جہاں پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس وقت پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اور ٹیم مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیے۔ پاکستانی بیٹرز نے خاص طور پر سوئپ اور ریورس سوئپ شاٹس پر توجہ دی تاکہ اسپنرز کا بہتر سامنا کیا جا سکے۔ وکٹ کی صورتحال اور کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے بیٹنگ پلان تیار کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی پچ متوازن تھی اور پنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا اعلان ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کی فتح، سیمی فائنل میں جگہ یقینی
جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، اور پنڈی میں اسپنرز نعمان اور ساجد ایک بڑا چیلنج ہوں گے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ کیشو مہاراج مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ سیریز میں پاکستان کو برتری حاصل ہے اور آج کے میچ کے ساتھ پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے کے لیے تیار ہے، جو ٹیم کی عالمی رینکنگ کے لیے بھی اہم موقع ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔…3 گھنٹے پہلےفیلڈ مارشل عاصم منیر کا عزم: پاکستان کی سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہوگا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان نے روایتی میدان…2 دن پہلےکینیڈا کے شہر آشووا میں اسلامک سینٹر کے بانی رکن کا قتل
کینیڈا کے شہر آشووا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اسلامک سینٹر کے بانی رکن 80 سالہ ابراہیم بالا کو…2 دن پہلےپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب
پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں ایک پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 152…2 دن پہلے
لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
لاہور: صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔…4 گھنٹے پہلےسعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
سعودی عرب، قطر اور ترکیہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم…6 گھنٹے پہلےوزیراعظم شہباز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی امن و…10 گھنٹے پہلےدارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے: شبر زیدی
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔…16 گھنٹے پہلے
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی…3 گھنٹے agoلاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
لاہور: صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار…4 گھنٹے agoدوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ…5 گھنٹے ago